ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 120ٹن لکویڈ آکسیجن کی آمد

کرناٹک میں 120ٹن لکویڈ آکسیجن کی آمد

Wed, 12 May 2021 12:41:04    S.O. News Service

بنگلورو،12/مئی(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہنوز جاری ہے۔ حکومت آکسیجن منگوانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں پہلی آکسیجن ایکسپریس کی آمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جمشید پور کے ٹاٹا نگر سے ایک خصوصی ریل گاڑی کے ذریعہ 120ٹن لکویڈ آکسیجن   صبح 9.35بجے بنگلورو کے وائٹ فیلڈ کے انلینڈ کنٹائنر ڈپو پہنچی ہے۔یہ خصوصی ریل گاڑی بروز پیرجمشید پور سے صبح کی اولین ساعتوں میں 3بجے بنگلورو کے لئے روانہ ہوئی تھی اور  صبح وائٹ فیلڈ پہنچی۔ اس ریل گاڑی کو سگنل کے بغیر گرین کوریڈار سے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ ریل گاڑی آکسیجن کے 6کنٹائنروں کے ساتھ پہنچی ہے۔ ہر کنٹائنر میں 20ٹن لکویڈ آکسیجن بھری ہوئی ہے۔یہ آکسیجن بنگلورو اورر یاست کے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی۔

مرکزی وزیر ریلویز پیوش گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔یہ آکسیجن ریاست میں کووڈ19مریضوں کے علاج میں استعمال کی جائے گی۔


Share: